چیف جسٹس پاکستان کا طویل تقریر کا خواتین کے اسکرٹ سے موازنہ

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کراچی میں ایک تقریب کے دوران طویل تقریر کا خواتین کے اسکرٹ کے سائز سے دلچسپ موازنہ کر ڈالا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی فوٹیج چند روز قبل کراچی کی ایک تقریب کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جسٹس ثاقب نثار اپنے ہاتھ میں کاغذات کے پلندے پر وضاحت کرتے ہوئے بولے کہ مجھے کچھ کاغذات دیئے گئے ہیں، یہ نہ سمجھیے گا کہ لمبی تقریر لکھی ہے، یا بور مت ہوجایئے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ یہ بتایا گیا ہے کہ تقریر خاتون کے اسکرٹ کی طرح ہونی چاہئے، اتنی بھی طویل نہ ہو کہ لوگوں کا انٹرسٹ ختم ہوجائے اور اتنی چھوٹی بھی نہ ہو کہ سبجیکٹ کو کور نہ کرسکے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جو الفاظ ادا کئے وہ برطانوی وزیراعظم سر ونسنٹ چرچل کے اقوال پر مبنی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: