یکم فروری سے پٹرول 4 روپےاور ڈیزل بھی ساڑھے 3 روپے مہنگا ہوسکتا ہے۔
پٹرولیم انڈسٹری ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ یکم فروری سے متوقع ہے ۔
ذرائع کے مطابق خام تیل اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے سبسڈی دے کر بھی قیمت مستحکم رکھنا مشکل ہوگا ۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے اضافہ کمزور مالی حالت ہے ،جس کی وجہ پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی کو برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا ۔