آرمی چیف نے 10 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید 10 دہشتگردوں کی سزائے موت اور تین دہشت گردوں کی عمرقید کی سزا کی توثیق کردی۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق فوجی عدالتیں پہلے ہی ان دہشتگردوں کو سزائے موت سنا چکی ہیں، جبکہ دہشتگرد شہریوں کے قتل، تعلیمی اداروں پر حملوں، سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت اور دیگرسنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

دہشتگردوں نے 41 اہلکاروں اور 33 شہریوں کو قتل کیا، جبکہ اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

دہشتگردوں میں سمیع الرحمان، عظیم خان، ارشد بلال، انور علی، محمد علیم، فضل علیم، رسول محمد، سہیل احمد، نعمت اللہ اور رحمت علی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: