فیس بک میسنجر میں نئے فیچرز شامل کرنے پرغور

فیس بک نے رواں سال میسنجر کا استعمال آسان بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے اور تسلیم کیا ہے کہ نئے فیچرز کی بھرمار سے یہ ایپلی کیشن بہت زیادہ مشکل ہوچکی ہے۔

فیس بک کے سربراہ مارک زوکر برگ کے مطابق رواں سال اس ایپ کو بہت زیادہ آسان بنادیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارا مقصدیہ ہے کہ میسنجر کو صارفین کے لیے آسان سے آسان ترین بناسکیں تاکہ صارفین زیادہ سے زیادہ وہاں وقت گزاریں۔فیس بک نے تصویری پیغامات کو بھی میسنجر کے حوالے سے ترجیحات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

اس کے علاوہ گروپ چیٹ کو بھی مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی، کسی کو گروپ میں شامل کرنے کی کوشش ہو یا متعدد افراد سے لائیو ویڈیو چیٹ کرنا ہو، سب پر توجہ دی جائے گی۔

فیس بک کے صارفین کی تعداد کو دیکھا جائے تو یہ حیران کن نہیں کہ میسنجر کا استعمال بہت زیادہ افراد کرتے ہیں۔کمپنی کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق اس چیٹ میسنجر کو ہر ماہ ایک ارب 30 کروڑ افراد استعمال کرتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے اس میسنجر سروس کو سادہ بنانے پر توجہ دی جارہی ہے تاکہ صارفین کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: