ڈونلڈ ٹرمپ کا سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے سے صاف انکار

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال 2018 میں سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ رواں سال امریکی سفارتخانہ یروشلم منتقل نہیں ہو سکتا۔

امریکا کے وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امریکی سفارتخانے کی یروشلم منتقلی میں کم از کم تین سال لگیں گے

 امریکی صدر کے بیان سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی خوش فہمی ہوا ہوگئی۔ بھارت جاتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا تھا کہ سفارتخانہ سال بھر میں منتقل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکا اور اسرائیل کو تاریخ ساز شکست ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: