جرمن کار برانڈ والکس ویگن کی گذشتہ سال ریکارڈ 6.23 ملین گاڑیاں فروخت ہوئی۔فروخت کےاعتبار سے عالمی کار منڈی میں والکس ویگن کا نمبر پہلا اور ٹویوٹا کا دوسرا ہے۔
والکس ویگن کی طرف سے امریکا میں ڈیٹرائٹ انٹرنیشنل آٹو شو کے دوران جاری ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 2017 کے دوران ان کی تیار کردہ گاڑیاں ریکارڈ تعدادفروخت ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر ان کی گاڑیوں کی فروخت میں4.2 فیصد سے 6.2 ملین کا اضافہ ہوا۔صرف چین میں والکس ویگن کی گاڑیوں کی فروخت میں 5.9 فیصد اضافہ ہوا اور ان کی وہاں 3.2 ملین کاریں فروخت ہوئیں۔
اس ہی طرح امریکا میں 5.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 339,700 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔
روس اور برازیل میں بھی والکس ویگن کی فروخت بڑھی۔جرمنی میں والکس ویگن کی فروخت کی شرح میں0.1 فیصد اور آٹو پارٹس کی فروخت میں 4.7 فیصد کمی آئی۔
یاد رہے کہ فروخت کےاعتبار سے عالمی کار منڈی میں والکس ویگن کا نمبر پہلا اور ٹویوٹا کا دوسرا ہے