کھانے کا سامان دیکھ کر ترکیبیں بتانے والی منفرد ایپ متعارف کرادی گئی ہے جس کے بعد ہرگھر اور ہر روز کیاجانے والا سوال آج کیا پکے گا؟ کاحل نکال لیا گیا ہے۔
ایک سوال جس نے پاکستان کے ہر گھر میں موجود خواتین کو پریشان کیے رکھا تھا اس کا جواب بالاآخرمل گیا ہے،جی ہاں، سوال تھا آج کیا پکے گا؟
یہ سوال ہر روزہمارے گھروں میں گونجتاہے اور کئی گھنٹے اس کا جواب حاصل کرنے میں نکل جاتے ہیں اور جب کچھ سمجھ نہ آئے تو آلو ہی کھانے کو ملتے ہیں، لیکن اب پریشان ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔
لاس ویگاس امریکا میں جاری ٹیک میلے میں گھریلو مصنوعات بنانے والی کمپنی نے Yummlyنامی ایک ایسی ایپ متعا ر ف کروائی ہے جوفریج میں رکھی سبزیوں اورگوشت کو دیکھ کرآپ کو مختلف کھانے پکانے کی ترکیبیں بتائے گی۔
یہ ایپ نہ صرف ترکیبیں بتائے گی بلکہ ان کھانوں کی تیاری میں آپ کی مددبھی کریگی ،پھراب دیر کس بات کی ہے مفت میں ایپ ڈاون لوڈ کریں اور روز کی اس پریشانی کو کہیں بائے بائے۔