جاپان میں برڈ فلو وائرس کی تصدیق پر 91 ہزار مرغیوں کو تلف کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
مغربی علاقے کاگاوا کے مقامی فارم کی مرغیوں میں برڈ فلو وائرس کی نشاندہی ہوئی جس کے بعد حکام کی جانب سے مرغیوں میں برڈ فلو کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔
ذرائع کے مطابق جاپان میں موسم سرما میں برڈ فلو کا سامنے آنے والا یہ پہلا کیس ہے۔ ملک بھر میں پھیلنے والی اس وباء کے دوران گزشتہ سال مارچ میں ایک اعشاریہ 67 ملین متاثرہ مرغیوں کو تلف کیا گیا تھا۔