فیس بک کا اپنی نیوز فیڈ میں اہم تبدیلیوں کا اعلان

سوشل میڈیا کی مقبول ویب سائٹ فیس بک نے آئندہ چند ہفتوں میں اپنی نیوز فیڈ میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ ہم نیوز فیڈ میں کاروبار، برانڈز اور میڈیا سے متعلق خبروں اور پوسٹس کو نسبتاً کم کرکے خاندانوں اور دوستوں کے درمیان گفتگو کا سبب بنے والے مواد پر زیادہ زور دیں گے۔

مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ہمیں فیس بک کمیونٹی سے یہ آراء ملی تھی کہ کاروبار، برانڈز اور میڈیا سے متعلق بے انتہاء پوسٹس کی وجہ سے لوگوں کی ذاتی زندگی کے لمحات کھو جاتے ہیں جوکہ زیادہ رابطوں کا باعث بن سکتے ہیں۔

مارک زکربرگ کا مزید کہنا تھا کہ شاید اس تبدیلی سے ان کی پوسٹس کی مقبولیت میں کمی آئے، لیکن ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے فیس بک صارفین کے مفاد کے لیے ہو۔

دنیا بھر میں فیس بک کے صارفین کی تعداد تقریبا 2 ارب ہے۔ فیس بک کی نئی تبدیلیاں آئندہ چند ہفتوں میں اثر انداز ہونا شروع ہو جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: