بھارتی صحافیوں نے اپنے ملک کی عزت خاک میں ملادی، بنگال کی وزیراعلیٰ کے ساتھ لندن کے دورے کے موقع پر ہوٹل کے چاندی کے چمچے چرالئے، واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں محفوظ ہوگیا۔
بھارتی ریاست مشرقی بنگال کی وزیر اعلیٰ لندن کے دورے پر گئی تھیں جہاں اکے ہمراہ کچھ صحافی بھی تھے، سینئر صحافیوں نے کھانے کے دوران ہوٹل کے چاندی کے چمچے چرالئے، واقعے کی وڈیو سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا بنرجی کے ساتھ آئے سینئر صحافیوں نے ہوٹل میں کھانے کی میز پر نظر بچاتے ہوئے چند چاندی کے چمچے چرا لئے، سی سی ٹی وی کیمرے میں چوری پکڑے جانے کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے بھارتی صحافیوں سے چمچے برآمد کر کے ان پر 50 پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا۔