ملائیشیا میں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا، 20سالہ حسینہ نے مس یونیورس ملائیشیا2018ء کا تاج سر پر سجا لیا۔
ملائیشیاکے دار الحکومت کوالا لمپورمیں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقادکیا گیا، اس مقابلے میں شرکت کرنے کیلئے ملائیشیا کے مختلف حصوں سے آنے والی حسیناؤں نے حصہ لیا۔
مختلف راؤنڈز میں تقسیم اس مقابلے کے فائنل راؤنڈ کیلئے17حسیناؤں کا انتخاب کیا گیا جبکہ ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹ کے20سالہ طالبہ جین تیوہ نے مس یونیورس ملائیشیا2018 کا ٹائٹل حاصل کرکے تاج اپنے سر پر سجا لیا۔