ماہانہ ایک لاکھ روپے کمانے والوں کیلئے خوشخبری

نوازشریف نے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو انفرادی انکم ٹیکس میں فوری کمی لانے کے لیے ایک لاکھ روپے تک ماہانہ آمدن پر ٹیکس نہ لینے کی ہدایت جاری کردیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے رائے ونڈ میں مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں نواز شریف نے ہدایت جاری کیں کہ شرح ٹیکس 15 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

نواز شریف نے مشیرخزانہ کو15فروری 2018 تک ایکسپورٹرز کے سیلز ٹیکس سو فیصد ری فنڈ کرنے، انفرادی انکم ٹیکس اور گیس کے نرخوں میں فوری کمی لانے کی ہدایت جاری کر دیں ۔

انہوں نے کہا کہ گیس کے نرخوں اور جی آئی ڈی سی سے صنعتکار بہت پریشان ہیں، ان میں فوری کمی لائی جائے تاکہ پاکستانی صنعت کار جنوبی ایشیا کے صنعتکاروں سے مقابلہ کرسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امیتابھ کی فلم سیٹ پر کھلونا بائیک چلانے کی تصاویر وائرل

امیتابھ کی فلم سیٹ پر کھلونا بائیک چلانے کی تصاویر وائرل

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے سیٹ پر کچھ تفریحی لمحات کی ایک جھلک ...

%d bloggers like this: