اترپردیش:20 جنوری سے اذانوں کی آوازیں نہیں آئیں گی

بھارتی ریاست اترپردیش میں 20 جنوری سے اذانوں کی آوازیں نہیں آئیں گی۔حکام نے مساجد، مندر اور گرجا گھروں سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ریاست میں 20 جنوری سے پبلک ایڈریس سسٹم ہٹا دیئے جائیں گے جس کے بعد مساجد میں اذان کے لیئے بھی لاؤڈ اسپیکر استعمال نہیں ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ 20 دسمبر کو الہ آبادہائی کورٹ کے لکھنؤ بینچ نے ریاستی حکومت سے استفسار کیا تھا کہ آیا مساجد، مندروں اور گرجا گھروں میں لاؤڈ اسپیکرز اور پبلک ایڈریس سسٹم انسٹال کرنے کے لیے اجازت طلب کی گئی تھی یا نہیں۔

عدالت کی جانب سے 10 صفحات پر مشتمل آرڈر میں نے ریاستی حکومت کو حکم دیا گیا تھا کہ ایسے تمام مذہبی یا عوامی مقامات کی نشاندہی کی جائے جہاں بغیر اجازت لاؤڈ اسپیکرز لگائے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: