نواز شریف کی عدلیہ کے فیصلے پر کڑی تنقید

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے عدالت عظمی کے فیصلے پر پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ افراد کروڑوں کے مینڈیٹ کو ایک منٹ میں ختم کردیتے ہیں، یہ نا انصافی نہیں چلے گی۔ آج  ایک فیصلے کی وجہ سے ملک میں انتشار پھیل گیا ہے۔

چکوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے سچے دل سے پاکستان کے عوام کی خدمت کی۔ اللہ نے ہمیں توفیق دی اور آج لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلا گیا اور عوام کو اندھیروں میں دکھیلنے والوں کو یاد رکھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کہہ رہے ہیں 2013 میں بجلی نہیں تھی۔ ملک کو اندھیرے میں دھکیلنے والوں میں ڈکٹیٹر بھی شامل تھے، لیکن ہم نے دن رات محنت کی اور آج لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی۔

نواز شریف نے کہا کہ 2013 میں دہشتگردی کا راج تھا اور ہم نے ملک سے دہشتگردی ختم کردی۔ آج دہشتگردی پھر سر اٹھارہی  ہے تو اس فیصلے سے پوچھو۔ ہم نے دہشتگردی ختم کی، کراچی کو محفوظ بنایا اور سی پیک شروع کیا۔ پاکستان میں کبھی ایسی ترقی نہیں ہوئی تھی لیکن ایک فیصلے نے ملک میں انتشار پھیلایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھنے کی وجہ بھی فیصلہ ہی ہے، شاہد خاقان عباسی کا کوئی لینا دینا نہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ بتایا جائے نوازشریف نے کونسی کرپشن کی ہے۔ نوازشریف پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی مگر خیالی تنخواہ پر نوازشریف کو نکال دیا گیا۔ کون سے 10 روپے میں نے چوری کیے ہیں، عوام بتائیں کیا یہ ماننے والی بات ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اقامے پر نکال دیا جاتا ہے، عوام فیصلہ کریں اس ملک کو کیسے چلانا ہے۔ پانچ آدمی کروڑوں کے مینڈیٹ کو ایک منٹ میں ختم کردیتے ہیں، یہ نا انصافی نہیں چلے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: