وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کل پیش کی جائیگی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کل پیش کی جائے گی جبکہ رائے شماری 13 جنوری کو ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے پر اسمبلی کے اہم ترین اجلاس کی براہ راست کوریج پر پابندی بھی لگادی گئی ہے۔

اسپیکر راحیلہ درانی نے کہا کہ براہ راست کوریج پر پابندی سیکیورٹی وجوہات پر لگائی گئی۔

واضح رہے کہ پینسٹھ ارکان پرمشتمل ایوان میں وزیراعلیٰ کو پشتونخوامیپ کے 14، نیشنل پارٹی کے 10، ن لیگ کے 6 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ حکومتی اتحاد کے7 ارکان کی پوزیشن غیر واضح ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: