عمران خان نے تیسری شادی کرلی

چیئرمین تحریک انصاف نے تیسری مرتبہ بھی خفیہ شادی کرلی ہے۔
انگریزی اخبار دی نیوز کے مطابق عمران خان نے 2018ء کا آغاز نئے رشتے کے ساتھ کیا۔
عمران خان نے یکم جنوری کو لاہور میں شادی کی اور اگلے ہی دن انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہیں ضمانت مل گئی۔
تحریک انصاف کور کمیٹی کے رکن مفتی سعید نےنکاح پڑھایا ۔
اعون چودھری اور نعیم الحق نے نکاح کی تردید کی ہے جبکہ نکاح خوان مفتی سعید نے تردید یا تصدیق کرنے سے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ریحام خان کے ساتھ عمران خان کی شادی پر بھی انہوں نے یہی مؤقف اپنایا تھا۔
دی نیوز کے مطابق نکاح کی تقریب لاہور کے علاقے ڈیفنس کے وائے بلاک میں ہوئی۔
یہ گھر دلہن کے قریبی عزیز کا ہے جو کہ عمران خان کے بھی دوست ہیں۔
دلہن لاہور ہی میں گلبرگ تھری میں رہائش پذیر ہیں۔
دلہن نے چند ماہ پہلے اپنے خاوند سے خلع لی تھی۔
عمران خان روحانی صلاح مشورے کے لئے ان خاتون سے ملے تھے جس کا اختتام شادی پر ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: