امریکی ماہرین نے ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ خون میں کیفین کی مقدار کی سطح سے پارکنسنز (رعشہ) کی بیماری کا پتہ چلایا جاسکتا ہے۔
جرنل آف نیورولوجی میں شائع ہونے والے مقالے میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین پارکنسنز میں مبتلا مریضوں اور صحت مند افراد پر ایک تجربے کے ذریعے سے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایک جیسی مقدار میں کافی پینے کے باوجود اس بیماری میں مبتلا مریضوں کے خون میں کیفین کی مقدار کم پائی گئی ۔
اس تحقیق سے پہلے یہ کہا جاتا تھا کہ کیفین کا زیادہ استعمال کرنے والوں میں پارکنسنز میں مبتلا ہونے کے خطرات کم ہوتے ہیں۔