ایشوریا نے ’دن اور رات‘ کا معاوضہ 10 کروڑ مانگ لیا

ایشوریا رائے نے فلم ’دن اور رات‘ کے ری میک کے لیے 10 کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کردیا۔

فلم میں ایشوریا رائے ڈبل رول ادا کریں گی، جس میں شوٹنگ کا وقت اور دورانیہ بھی زیادہ ہوگا جس کے باعث وہ دوسری مصروفیات کو وقت نہیں دے سکیں گی، یہی وجہ ہے کہ ایشوریا نے اس کردار کے لیے بھاری معاوضے کا مطالبہ کیا ہے ۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم ساز پریرنا ارورا کا یہ فلم بنانے کا مقصد بالی وڈ کے مشہور اداکار سنجے دت کی والدہ نرگس دت کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جو 50 اور 60 کی دہائی کی مقبول اداکارہ تھیں۔

فلم ’دن اور رات‘ ان کی ہی 1967 کی مشہور فلم کا ری میک ہے جس میں ممکنہ طور پر ایشوریا کے ساتھ خود سنجے دت جلوہ گر ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: