سعودی ایئر ڈیفنس فورسز نے یمن سے آنے والا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کے جانب سے جمعہ کی صبح فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل کو جنوبی صوبہ نجران میں فضا میں ہی تباہ کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حوثی باغی سعودی عرب پر اب تک 86 بیلسٹک میزائیل حملے کرچکےہیں۔