شریف برادران نے تیسری باری حاصل کرنے کے لیے امریکا کی منتیں کیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا 25 ارب روپے کے لیے ذلیل کررہا ہے، اسحاق ڈارکے بیٹے کے 2 ٹاور25 ارب کے ہیں،نواز شریف تین سو ارب ملک سے باہر لے گئے۔

بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے وکی لیکس کا حوالہ دے کر کہا شریف برادران نے تیسری باری حاصل کرنے کے لیے امریکا کی منتیں کیں ، نواز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے خود کہہ دیا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوتی ہے، نگراں حکومت اور آر اوز نے مل کر 2013 کے الیکشن میں دھاندلی کی۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پاکستان کا سب سے بڑا ڈرامے باز ہے، شریف برادران نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ تیسری باری دلوادیں ۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں جبکہ ملک کے سیاسی رہنما خود ہی ملک کوبدنام کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف اور شہبازشریف نے سعودی عرب کو کہا کہ وہ فوج یمن بھیجنا چاہ رہے تھے مگر راحیل شریف نہیں مانے۔عمران خان کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ نے انتہا پسند گروپوں کو پالا ہوا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف ہر روز نئی ہیٹ پہنتا ہے، یہ امریکیوں کوخوش کرنے کے لیے کرتا ہے۔گزشتہ دور میں اس نے امریکا سے حکومت بحال کروانے کی درخواست بھی کی تھی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاک فضائیہ کے پہلے مقامی سربراہ سابق ایئرچیف مارشل اصغر خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اصغر خان ایماندار، صادق اور امین تھے۔

ان کا کہنا تھا ‘مجھے خوشی ہوئی تھی کہ اصغرخان نے اپنی پارٹی پی ٹی آئی میں ضم کی تھی اور انہوں نے انتخابات میں دھاندلی پر بڑی جدوجہد کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مذاق کے نام پر خواتین کو مختلف باتوں پر ہراساں کرتا تھا اور گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اس پر خوب تنقید کی جارہی تھی اور پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ ملزم پر خواتین سے غیراخلاقی حرکات ، اسلحہ کے زورپرگالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیاپر اپنا چینل بنارکھا ہے ۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کےمطابق ملزم مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزاحیہ ویڈیو کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک ...

%d bloggers like this: