’آٹھ کے‘ ریزولوشن دکھانے والا دنیا کا پہلا ڈسپلے

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایل جی نے دنیا کا سب سے زیادہ ریزولیوشن کا حامل ڈسپلے ٹی وی تیار کیا ہے، جس کی لمبائی چوڑائی بھی حیرت انگیز ہے یعنی 88 انچ کا یہ ڈسپلے اس وقت دستیاب ویڈیو ریزولوشن کے بجائےاس سے دگنی ریزولوشن یعنی ’8 کے‘کی ویڈیو دکھاتا ہے۔

اس پر دکھائی جانے والی ویڈیو مشکل سے ہی دستیاب ہوں گی کیونکہ اس وقت ’8 کے‘ معیار والی ویڈیوز بہت کم تعداد میں موجود ہیں۔

’آٹھ کے‘ ریزولوشن دکھانے والا دنیا کا پہلا ڈسپلے

اس وقت ہمارے پاس جدید ترین ٹی وی ڈسپلے بھی ’4 کے یو ایچ ڈی‘ معیار کے ہیں، ایل جی ڈسپلے میں اس وقت جدید ترین ڈسپلے ٹی وی سے بھی 4گنا زائد پکسل موجود ہیں اور اس طرح یہ دنیا کا سب سے زیادہ ریزولوشن والا ڈسپلے ہے، جس کی اسکرین 3 کروڑ 30 لاکھ پکسلز پر مشتمل ہے۔

ایل جی اس ماہ اپنے اس ٹی وی کو لاس ویگاس میں منعقدہ کنزیومر الیکٹرونکس شو میں پیش کرے گا ،لیکن کمپنی نے یہ نہیں بتایا ہے کہ اس کی قیمت کتنی ہوگی اور اسے فروخت کےلیے کب پیش کیا جائے گا تاہم اسے دنیا کا پہلا ’8 کے او ایل ای ڈی ڈسپلے‘ کہا جاسکتا ہے۔

ایل جی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر بیونگ کینگ نے بتایا ہے کہ یہ اگلی نسل کی ٹیکنالوجی ہے، جو ہم اپنے صارفین کےلیے پیش کررہے ہیں۔

یہ اسکرین 8 کے ریزولوشن پر انتہائی تفصیلی ویڈیوز دکھاتی ہے، لیکن اس کی روشنی پر کوئی خاص فرق نہیں پڑتاتاہم ایل جی کے مطابق ڈسپلے کو یقینی بنانے کےلیے ہر پکسل کے سائز کو چھوٹا کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: