پارلیمان امریکا کو سخت جواب دینے سے گریزاں

میڈیا اور جلسوں میں گرما گرم بیانات دینے والے سیاستدان امریکا کے خلاف سخت مؤقف اپنانے سے گریز کرنے لگے۔
ذرائع کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کو خدشہ ہے کہ مشترکہ اجلاس بلایا گیا تو اس میں امریکا مخالف بیانات آئیں گے۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں اسی لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حتیٰ کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور تحریک انصاف جیسی امریکا مخالف پارٹیاں بھی معاملے کو ٹھنڈا کرنا چاہتی ہیں۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں تمام رہنماؤں نے اعلان کیا کہ آئندہ اجلاس میں عسکری قیادت بھی شریک ہوگی لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کا حتمی فیصلہ بھی آئندہ اجلاس سے پہلے کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: