شریف خاندان کا نیب سے مزید تعاون نہ کرنے کا فیصلہ

شریف فیملی نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب سے مزید تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف ،صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر) صفدرنے مزید تعاون نہ کرنے سے متعلق نیب کو آگاہ کردیا ہے ۔

ایون فیلڈ ریفرنس کے معاملے میں نوازشریف نے نیب کے نوٹس کا جواب دیدیا،جس کہا گیا ہے کہ کسی بھی دستاویز کا جواب عدالت میں دیا جائےگا۔

جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ ٹرائل کے دوران کسی طرح کے بیانات ریکارڈ کرنا مناسب نہیں ہوگا ،نیب کے پاس ثبوت ہیں تو احتساب عدالت کے سامنے پیش کرے۔

لندن دورے کے بعد نیب کی ٹیم نے ایون فیلڈ ریفرنس میں شریف خاندان کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: