لوگ مجھ سے برہنہ تصاویر مانگتے رہتے ہیں

لبنانی نژاد فحش اداکارہ میا خلیفہ جو ان دنوں امریکہ میں مقیم ہیں فحش فلموں سے توبہ کرچکی ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے مداح ان سے برہنہ تصاویر کی فرمائش کرتے رہتے ہیں جس سے تنگ آئی اداکارہ نے ایسا حل ڈھونڈ لیا کہ مداح حیران پریشان رہ گئے۔
میا خلیفہ نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ لوگ ان سے برہنہ تصاویر کا تقاضہ کرتے رہتے ہیں اس لیے وہ مداحوں کی پرزور فرمائش پر یہ تصویر شیئر کر رہی ہیں۔ میا خلیفہ نے اپنے ہاتھوں کے ناخن جن پر نیل پالش لگی ہوئی تھی کی تصویر شیئر کرکے برہنہ تصاویر کا تقاضہ کرنے والوں کا منہ بند کرادیا۔ یہ تصویر شیئر کرنے کے کچھ گھنٹوں بعد میا خلیفہ نے مزید تصاویر بھی شیئر کیں جن میں انہوں نے ’ صاف چھپتے بھی نہیں، سامنے آتے بھی نہیں‘ کے اصول پر عمل کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مذاق کے نام پر خواتین کو مختلف باتوں پر ہراساں کرتا تھا اور گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اس پر خوب تنقید کی جارہی تھی اور پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ ملزم پر خواتین سے غیراخلاقی حرکات ، اسلحہ کے زورپرگالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیاپر اپنا چینل بنارکھا ہے ۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کےمطابق ملزم مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزاحیہ ویڈیو کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک ...

%d bloggers like this: