کویتی آرمی چیف کا ہیلی کاپٹر بنگلہ دیش میں گر کر تباہ

کویت سٹی : کویت کے آرمی چیف کا ہیلی کاپٹر بنگلہ دیش میں گر کر تباہ ہوگیا۔ کویتی حکام کے مطابق حادثے میں آرمی چیف محفوظ رہے۔

کویتی وزارت دفاع کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل محمد الخدر کا ہیلی کاپٹر بنگلہ دیش میں گر کر تباہ ہوگیا، تاہم واقعے میں کویتی آرمی چیف سمیت کویتی فوجی وفد میں شامل تمام 15 افراد محفوظ رہے، صرف ایک شخص معمولی زخمی ہوا۔

کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق کویتی ہیلی کاپٹر کو شدید دھند کے باعث بنگلہ دیش کے علاقے سلت میں لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا، پائلٹ نے لینڈنگ کی کوشش کی تاہم ہیلی کاپٹر قریبی درختوں سے ٹکرا گیا۔

کویتی وزارت دفاع کے مطابق کویتی آرمی چیف ایک وفد کے ہمراہ بنگلہ دیش کے دورے پر ہیں، چیف آف اسٹاف لیفٹننٹ جنرل محمد الخدر نے واقعے کے بعد نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ نصر صباح الاحمد الصباح اور ڈپٹی چیف آف اسٹاف جنرل عبداللہ نواف الصباح سے رابطہ کرکے ہیلی کاپٹر کے مسافروں کی خیریت سے آگاہ کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امیتابھ کی فلم سیٹ پر کھلونا بائیک چلانے کی تصاویر وائرل

امیتابھ کی فلم سیٹ پر کھلونا بائیک چلانے کی تصاویر وائرل

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے سیٹ پر کچھ تفریحی لمحات کی ایک جھلک ...

%d bloggers like this: