نواز شریف ہمت کرکے بتادیں سازش کون کررہا ہے، فواد چوہدری

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کیخلاف سازش کون کررہا ہے، ایک بار قوم کو بتا ہی دیں، فواد چوہدری نے نواز شریف سے جواب مانگ لیا، بولے عدلیہ اور فوج کو دھمکیاں دینے کے بجائے ہمت کرکے بتادیں تاکہ ہمارا کام بھی آسان ہو۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیا بریفنگ پر کئی سوالات کھڑے کردیئے، کہتے ہیں کہ پنجاب ہاؤس میں کس قانون کے تحت نیوز کانفرنس ہوتی ہے؟، ماضی میں کس لاڈلے نے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا؟، سوال کی اجازت نہ ہو تو ن لیگ صحافیوں کو کیوں بلاتی ہے؟، اگر صرف بیان ہی پڑھنا ہے تو واٹس ایپ کردیا کریں، پی ٹی آئی پیسے ادا کرکے پریس کانفرنس کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کیسے لیڈر ہیں میچ سے پہلے ہی میدان سے بھاگ رہے ہیں، ہم پوچھ پوچھ کر تھک گئے ہیں بتادیں، کیا بتانا چاہتے ہیں، نواز شریف ہمت کرکے بتادیں، سازش کون کررہا ہے، عدلیہ اور فوج کو دھمکیاں دینے کے بجائے ہمت کرکے بتادیں تاکہ ہمارا کام بھی آسان ہو۔

فواد چوہدری کہتے ہیں کہ سعودی خاندان سے ملاقات سری پائے کی ترکیب بتانے کیلئے نہیں ہوئی، بتایا جائے سعودی عرب میں کیا ڈیل کرنے کی کوشش کی؟، ن لیگ حکومت میں ملک کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں، نواز شریف کو زیادہ معلوم ہے الیکشن کون کیسے مینیج کرتا ہے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: