سانس کی بیماریوں بچنا ہے تو روزانہ ٹماٹر کھائیں

تمباکو نوشی ترک کرنے والوں کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اگر وہ روزانہ دو ٹماٹر کھانا شروع کر دیں تو تمباکو پھونکنے کی وجہ سے ان کے پھیپھڑوں کو جو نقصان پہنچ چکا ہے، اس کے ازالے میں مدد مل سکتی ہے۔
ایک تازہ سائنسی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پھیپھڑوں کی کارکردگی میں عمر یا تمباکو نوشی کے ساتھ جو انحطاط آتا ہے، روزانہ دو ٹماٹر کھانے سے اس میں کمی کی جا سکتی ہے۔
تحقیق میں سائنس دانوں نے کہا ہے کہ دن میں تین قسم کے پھل کھانے کا بھی پھیپھڑوں کی کارکردگی پر وہی مثبت اثر پڑتا ہے جو دو ٹماٹر روزانہ کھانے سے ہوتا ہے لیکن اس میں سیب کا شامل ہونا ضروری ہے

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں قائم جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے صحت عامہ سے متعلق شعبے میں کی جانے والی اس تحقیق کے شریک مصنف وینیسا گارسیکا لارسین نے کہا ہے کہ اس تحقیق سے یہ پتا چلا ہے کہ ہماری خوراک تمباکو نوشی سے جسم کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنے میں مدد دے سکتی ہے لیکن یہ اسی صورت ہو سکتا ہے کہ آپ تمباکو نوشی مکمل طور پر چھوڑ دیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر آپ اپنی خوراک میں کم ازکم تین پھلوں کو شامل کر لیں تو عمر گذرنے کے ساتھ پھیپھڑوں کو پہنچنے والے نقصان کی رفتار کو سست کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
نظام تنفس سے متعلق یورپ میں شائع ہونے والے ایک سائنسی جریدے میں چھپنے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تحقیق جرمنی، برطانیہ اور ناروے سے تعلق رکھنے والے 680 افراد پر کی گئی جنہوں نے سن 2002 میں خود کو اس پروگرام کے رجسٹر کیا تھا۔
پروگرام میں شامل افراد کو ایک سوال نامہ دیا گیا اور ان کے جوابات کا تجزیہ کرنے کے بعد رپورٹ کا حصہ بنایا گیا۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سوال نامے کے علاوہ رضاکاروں کے پھیپھڑوں کی کارکردگی کے دو ٹیسٹ بھی لیے گئے۔ پہلا ٹیسٹ اس وقت لیا گیا جب انہوں نے اس پروگرام میں شمولیت کی تھی اور دوسرا ٹیسٹ 10 سال کے عرصے کے بعد کیا گیا اور اس دوران ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا۔
ٹیسٹ میں یہ جائزہ لیا گیا کہ ایک شخص کے پھیپھڑے ہوا کی کتنی مقدار خارج کر سکتے ہیں اور 60 سیکنڈ کے اندر ہوا کی کتنی مقدار جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سائنس دانوں کو پتا چلا کہ جن افراد نے روزانہ دو ٹماٹر یا تین قسم کے پھل کھائے تھے، ان میں پھیپھڑوں کے انحطاط کی رفتار سست تھی۔ حتی کہ تمباکو نوشی سے پھیپھڑوں کو پہنچنے والے نقصان کو دور کرنے میں بھی مدد ملی تھی۔
رپورٹ کی شریک مصنف کارسیکا لارسین کا کہنا تھا کہ اس تحقیق سے یہ بھی پتا چلا کہ تازہ پھل اور سبزیاں ہی فائدہ مند ہوتی ہیں۔ پراسس کی گئی سبزیوں اور پھلوں کے صحت پر نمایاں مثبت اثرات سامنے نہیں آئے۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان افراد کو جو سانس کے مسائل میں مبتلا ہیں اور جن کے پھیپھڑوں کی کارکردگی کمزور پڑتی جا رہی ہے، انہیں روزانہ دو ٹماٹر اور تازہ پھل اور سبزیوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنا لینا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مذاق کے نام پر خواتین کو مختلف باتوں پر ہراساں کرتا تھا اور گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اس پر خوب تنقید کی جارہی تھی اور پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ ملزم پر خواتین سے غیراخلاقی حرکات ، اسلحہ کے زورپرگالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیاپر اپنا چینل بنارکھا ہے ۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کےمطابق ملزم مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزاحیہ ویڈیو کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک ...

%d bloggers like this: