وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر بھی اپنے عہدے سے مستعفی

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کے خلاف اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد ان کے مشیر پرنس احمد علی احمدزئی نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
عام انتخابات سے قبل بلوچستان اسمبلی شدید بحران کا شکار ہے جہاں ایک جانب وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی میں پیش کردی گئی وہیں وزیروں نے بھی استعفے جمع کرانا شروع کردیے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کے مشیر پرنس احمد علی احمدزئی نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان کو بھجوا دیا جب کہ ان سے قبل وزیر ماہی گیری میر سرفراز چاکر ڈومکی نے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے صوبائی وزیرداخلہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کے بعد میر سرفراز بگٹی نے بذریعہ ٹوئٹ بتایا تھا کہ وہ اپنا استعفیٰ گورنر کو بھجوا چکے ہیں اور انہیں عہدے سے ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: