یک پرانا دوست، دو نئے سے بہتر، مودی

برکس کانفرنس میں شریک روسی صدر  ولاد میر پیوٹن کی بھارتی وزیراعظم سے دوطرفہ ملاقات ہوئی جس میں تجارت کو بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔ نریندر مودی نے اس موقع پر ہونے والی پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ روس کو بتانا چاہتے ہیں کہ ایک پرانا دوست ، دو نئے دوستوں سے بہتر ہے۔

وزیراعظم مودی کے اس بیان کو بھارت میں انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی نے روس کو بتایا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ تعلقات استوار کر رہے ہیں لیکن روس کو بھولے نہیں جبکہ روس کو بھی پیغام دیا ہے کہ وہ پاکستان سے تعلقات کے قیام پر نظر ثانی کرے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ روس اور انڈیا میں تعلقات تاریخی اور اہم ہیں۔ روس نے انسداد دہشت گردی کی سرحد پار کارروائی  کی حمایت کر کے بھارتی اقدام کو سراہا جس پر وہ انتہائی شکر گزار ہیں۔ خطے کی ترقی کے لئے یہ انتہائی اہم تھا۔

نریندی مودی نے کہا کہ صدر پیوٹن کے ذاتی کاوش سے آج بھی انڈیا اور روس قریبی اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔

اس موقع پر روسی صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ تمام ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے اور اسے مل کر ہی حل کرنا ہو گا۔ انہوں نے انڈیا کو روسی تعاون سے بننے والے کنڈلم کنڑ میں نئے ایٹمی بجلی  کے قیام پر مبارک باد دی۔

اس سے قبل روس سے ہونے والے مذاکرات کے بعد 16ایاداشتوں پر دستخط کیے گئے جن میں میزائل سسٹم کی فروخت اور مشترکہ طور پر ہیلی کاپٹرز بنانے کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: