آئی جی سندھ کی تبدیلی کامعاملہ پھر سے گرم ہو گیا،سندھ حکومت نے نئےآئی جی سندھ کی تعیناتی کے لیے وفاق کوخط لکھ دیا ہے۔
خط میں نئےآئی جی سندھ کیلئے سندھ حکومت نےتین نام تجویزکیےہیںجن میںسردارعبدالمجید دستی،غلام قادرتھیبو اور کلیم امام کےنام تجویز کئے گئے ہیں، آئی جی سندھ کیلئے بھیجے گئےناموں میں سردارعبدالمجید دستی کا نام سرفہرست رکھا گیا ہے۔
خط میں یہ بھی لکھا گیا کہ وفاقی حکومت تجویزکردہ ناموں میں کسی ایک کو آئی جی سندھ مقرر کردے۔
خط میں آئی جی سندھ کی تبدیلی کےلیےصوبائی کابینہ کےفیصلےکاحوالہ بھی دیاگیا۔