میں بھی خان ہوں، دہشتگرد نہیں

انسداد دہشتگردی عدالت نے چار مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری ملنے پرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی خوشی کااظہارکچھ الگ ہی انداز میں کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں عمران خان نے بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم کا مشہور زمانہ ڈائیلاگ ’’مائی نیم ازخان اینڈ آئی ایم ناٹ ٹیررسٹ‘‘ لکھ ڈالا۔

اپنے دہشتگرد نہ ہونے کا یقین دلاتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ سپریم کورٹ بھی مجھے صادق اور امین قرار دے چکی ہے اور میں ان چور اچکوں کے پیچھے پڑا ہو۔

 عمران خان کی یہ ٹویٹ صارفین کو بھی بھا گئی، جس پر دھڑا دھڑ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انسداددہشتگردی عدالت نےآج ایس ایس پی تشدد، پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملے سمیت چار کیسز میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظورکی ہے۔

چاروں مقدمات سال 2014 میں ڈی چوک دھرنے کے دوران درج کیے گئے تھے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے 13دسمبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں دوجنوری تک کی توسیع کی تھی۔عدالت نے دہشتگردی کی دفعات ختم کرکے مقدمات سول عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

عمران خان کے علاوہ سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری بھی ان مقدمات میں شریک ملزم ہیں۔ عدالت نے سربراہ عوامی تحریک کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے

مزید پڑھیے:

چھپن چھپائی کیسی فلم ہے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: