میں لاڈلہ نہیں،صادق اور امین ہوں،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں لاڈلہ نہیں ہوں،سپریم کورٹ نے کہا میں صادق اورامین ہوں۔

عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کےباہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا قانون سیاسی مظاہروں پرکیسے استعمال ہوسکتا ہے؟

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں قانون کا لاڈلہ ہوں،قانون پرعمل کرتا ہوں، اگرنوازشریف کواین آراودیا گیاتوسپریم کورٹ کوکہوں گا جیل کھول دیں اور سب کورہاکر دیں،یہ لوگ ملک کا پیسا چوری کرکےسعودی عرب سےاین آراو لینا چاہ رہے ہیں۔

اُن کا یہ بھی کہا کہ مجھے کیوں نکالا نےایک قطری خط پیش کیا،نیب مفروروں کو باہرجانے کی اجازت دے رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عمران کا کہنا تھا کہ زندگی میں کبھی چوری نہیں کی، ایک سال سپریم کورٹ میں تلاشی دی، سپریم کورٹ نے جودستاویزات مانگے دیے،64 دستاویزات فراہم کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ مافیاسے ہورہا ہے،اگر خورشید شاہ ڈبل شاہ بن جاؤں تومیرے کیس بھی ختم ہوجائیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سارے نجومیوں نے بھی کہہ دیا اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی؟اگر یہ بات سچ ہو گئی تو پاکستان میں انصاف کا نظام لاؤں گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: