عمران خان کی چاروں مقدمات میں ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی حملہ کیس سمیت چاروں کیسز میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کے خلاف 2014 کے دھرنے کے دوران دائر ہونے والے 4 مقدمات کی سماعت کی۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کا قانون سیاسی مظاہروں پر کیسے استعمال ہوسکتا ہے؟

احتساب عدالت کے طلب کیے جانے پر عمران خان آج پانچویں مرتبہ پیش ہوئے اور وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فاضل جج نے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کےخلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت سابق ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کا کیس بھی شامل ہے۔

13 دسمبر کو ہونے والی گزشتہ سماعت میں ان چاروں مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری تک توسیع کی گئی تھی۔

ضمانت منظور ہونے کے بعد انسدادی دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہدہشت گردی کا قانون سیاسی مظاہروں پرکیسے استعمال ہوسکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ملک کا پیسا چوری کرکے سعودی عرب سےاین آراو لینا چاہ رہے ہیں، اگر نوازشریف کو این آر او دیا گیا تو سپریم کورٹ کو کہوں گا جیل کھول دیں سب کو رہا کردیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مذاق کے نام پر خواتین کو مختلف باتوں پر ہراساں کرتا تھا اور گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اس پر خوب تنقید کی جارہی تھی اور پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ ملزم پر خواتین سے غیراخلاقی حرکات ، اسلحہ کے زورپرگالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیاپر اپنا چینل بنارکھا ہے ۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کےمطابق ملزم مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزاحیہ ویڈیو کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک ...

%d bloggers like this: