ثانیہ مرزاکا دورہ پاکستان؛تصاویر وائرل

ومی کرکٹ اسٹار شعیب ملک کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا اپنے سسرال سیالکوٹ آئیں تو میاں جی کے ہمراہ لاہورکا دورہ بھی کیا۔ لاہورمیں ثانیہ نے خوب انجوائے کیا۔ حسین سسٹرزسے ملاقات کے علاوہ شعیب ملک کے دوستوں کی جانب سے دی گئی دعوتوں میں بھی شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کی دورہ پاکستان کے دوران لی گئی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

ماورہ اور عروہ حسین نے اپنے ٹوئٹر پیجز پر ثانیہ کے ہمراہ لی گئی تصاویر شیئر کیں

ثانیہ اور شعیب ، پروفیسر حفیظ کے گھر دعوت میں بھی گئے جہاں اظہر محمود اور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر بھی اپنی اہلیہ نرجس عامر کے ہمراہ موجو دتھے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مذاق کے نام پر خواتین کو مختلف باتوں پر ہراساں کرتا تھا اور گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اس پر خوب تنقید کی جارہی تھی اور پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ ملزم پر خواتین سے غیراخلاقی حرکات ، اسلحہ کے زورپرگالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیاپر اپنا چینل بنارکھا ہے ۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کےمطابق ملزم مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزاحیہ ویڈیو کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک ...

%d bloggers like this: