اسحاق ڈار کی ایم آر ائی رپورٹ ، کمر کی تکلیف بڑھ گئی

اسحاق ڈار کی ایم آر آئی رپورٹ کے مطابق ان کی گردن کے کئی مہروں کی درمیانی ڈسک پھیل گئی ہیں، گزشتہ روز اسحاق ڈار کی کمر کی ایم آر آئی کی گئی تھی جس کی رپورٹ آگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے اسحاق ڈار کو اسپتال میں داخل ہونے کی ہدایت کی ہےجبکہ پہلے مرحلے میں دواؤں اور انجکشن سے علاج کرنے کی کوشش کی جائے گی اور اگر دواؤں اور انجکشن سے فرق نہ پڑا تو اسحاق ڈار کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اسحاق ڈار کو آمدن زائد اثاثے بنانے کے کیس کا سامنا ہے اور چند روز قبل احتساب عدالت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسحاق ڈار کو ایسی کوئی تکلیف نہیں ہے جس کا علاج پاکستان میں نہ ہو سکےجبکہ اسحاق ڈار گزشتہ ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: