چیف جسٹس کا ملتان میں پرانی کچہری بحال کرنے کا حکم

ملتان میں احتجاجی وکلا کے مطالبات مان لیے گئے ،چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ملتان میں پرانی کچہری بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پرانی عدالتیں 10 روز میں بحال کردی جائیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے رجسٹرارلاہورہائیکورٹ خورشیدانوررضوی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کھیتوں میں جاکرجوڈیشل کمپلیکس بنادیا گیا،عجلت میں جوڈیشل کمپلیکس کاافتتاح کرنےکی کیاضرورت تھی؟
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وکیلوں کےبیٹھنےکےلیےمناسب بارروم بھی نہیں ،وکلااپنے کلائنٹس کوکہاں بٹھائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ 3ماہ میں نئےجوڈیشل کمپلیکس میں سہولتیں فراہم کی جائیں۔
ملتان کے وکلا نے نئے جوڈیشل کمپلیکس میں سہولتیں نہ ہونے پر احتجاج کیا تھا۔
چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے ملتان کچہری منتقلی کے احکامات کے بعد 8 روز سے دھرنے پر بیٹھے وکلا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،انہوں نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: