امریکی یونیورسٹی نے نقاب پرپابندی کا فیصلہ واپس لےلیا

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں امریکی یونیورسٹی نے اپنے کیمپس کی حدود میں خواتین کے نقاب اوڑھنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق جامعہ کی طالبات اور فیکلٹی کی خواتین ارکان نے اس فیصلے کے خلاف اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔اب یونیورسٹی نے اچانک ایک ای میل کے ذریعے یہ فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق بعض طالبات اور عملہ کی ارکان خواتین نے اس پابندی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے سے متاثر ہوئی ہیں۔

جامعہ کا کہنا ہے کہ اس کی سیکیورٹی پالیسیاں اور طریق کار اس کے کیمپس میں تمام طلبہ و طالبات اور فیکلٹی کے تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: