حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل سینیٹ سے منظور

الیکشن بروقت کرانے کی راہ ہموار، سینیٹ نے بھی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے آئینی ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا، 84 ارکان نے بل کی حمایت جبکہ مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

بل کے تحت قومی اسمبلی کی مجموعی نشستوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، پنجاب کی قومی اسمبلی کی 9 نشستیں کم ہو جائیں گی، خیبر پختونخوا کی قومی اسمبلی کی 5 نشستیں بڑھ جائیں گی، بلوچستان کی 3 اور اسلام آباد کی ایک نشست کا اضافہ ہوگا۔

ایوان نے کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آباد کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا بل بھی منظور کرلیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: