کوئٹہ میں چرچ کے قریب دھماکا اور فائرنگ،4 افراد زخمی

کوئٹہ میں زرغون روڈ پر چرچ کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔علاقے میں فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں۔سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیا ن فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں واقعے کی جگہ روانہ ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت چرچ میں دعائیہ تقریب جاری تھی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا چرچ کے قریب ہوا ہے۔دھماکے سے جانی نقصان کا خدشہ ہے۔
دھماکے کے بعد کوئٹہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرغون روڈ پر چرچ پر حملہ کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے جبکہ متعدد ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔
صوبائی وزیر صحت رحمت بلوچ کا کہنا ہے کہ 4 زخمیوں کو سول اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: