ایشیز سیریز میں روٹ کی کپتانی پر اعتراض، انگلش ٹیم نشانے پر

جوں جوں ایشز سیریز آگے بڑھ رہی ہے، موجودہ انگلش کرکٹرز پر دبائو بڑھتا جارہا ہے، مبصرین کی طرح سابق کرکٹرز کی توپوں کا رخ بھی اب ان کی طرف ہوگیا ہے۔

تازہ ترین رد عمل سابق انگلش آف اسپنر گریم سوان کا سامنے آیا ہے، جن کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم سہمی سہمی کھیل رہی ہے، موجودہ کپتان جو روٹ اس ذمہ داری کے لائق نہیں ہیں،ان سے فوری طور پر کپتانی چھین لینی چاہیے۔

موجودہ ایشز کی 5 اننگز میں صرف 162 رنز کرنے والے بیٹسمین کے بارے میں سوان کا کہنا تھا کہ کپتانی نے ان کی اصل صلاحتیں چھین لی ہیں جبکہ اسٹورٹ براڈ کپتانی کےاصل حقدار ہیں۔

انہوں نے تجویز دی کہ آل رائونڈر بین اسٹوکس کو5 ویں نمبر پر کھلانا چاہئے اور ساتھ ہی 5 اننگز میں 69 رنز بنانے والے سابق کپتان اور تجربہ کار کرکٹر ایلسٹر کک بھی ان کے نشانے پر تھے۔

2013-14 کی سیریز میں کیون پیٹرسن ناکامی کی وجہ سے کیریئر سے ہاتھ دھو بیٹھے تھےاور اس مرتبہ ان پر بھی دبائو بڑھ رہا ہےاور اب تو سابق انگلش کپتان ناصر حسین اور مائیکل وان بھی اب دبے لفظوں میںان پر تنقید کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: