بھارتی کابینہ میں 3طلاق پر 3سال قید کا بل منظور

بھارتی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر3 طلاق دینے کو جرم قرار دینے کا بل منظور کرلیا ہے، اب یہ بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بل کے تحت 3 طلاق دینا جرم قرار دیا جائے گا اور مجرم کو 3 سال کی قید سنائی جائے گی۔

سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر مسلم رائے عامہ میں بے چینی پائی جاتی ہے، 3 طلاقوں کے حامی اور مخالفین دونوں کا کہنا ہے اس کی قانون سازی پر سنل لا میں مداخلت ہے جو آئین کے خلاف ہے۔

بھارتی پارلیمنٹ کے رکن شعلہ بیان مقرر اسد الدین اویسی نے طلاق کے بل کی مخالفت کی اور مرکزی وزیر انصاف روی شنکر پرساد کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ یہ بل پارلیمنٹ میں نہ لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت احمقانہ بات ہے کہ ایک خصوصی قانون پر غور کیا جارہا ہے، حالانکہ موجودہ قوانین ایسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کافی ہیں۔

اویسی نے مزید کہا کہ اس قانون کی منظوری سے مسلمانوں کی گرفتاریوں میں اضافہ ہوگا اور امتیازی طور پر مظالم بڑھ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس بل کا مقصد سیاسی ہے اور حکومت مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ بل کی منظوری میں اتنی تیزی کیوں دکھائی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: