ٹرمپ کی پھر سی این این، اےبی سی نیوز پر چڑھائی

امریکی صدر نے پھر دو نیوز چینلز پر چڑھائی کردی ۔خبر غلط ثابت ہونے پر سی این این اور اے بی سی نیوز سے صحافیوں کو نکالنے کا مطالبہ کردیا۔

اے بی سی نیوز کے صحافی برائن راس کی یکم دسمبر کو ٹرمپ کے روس سے رابطوں سے متعلق خبر میں غلطی سامنے آئی جس کی تصحیح کے ساتھ ساتھ بطور سزا برائن کو چار ہفتوں کےلیے معطل کردیا گیا ۔ تاہم ٹرمپ ایک صحافی کی برابری پر اترآئے اور اسے فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اسی پیغام میں ٹرمپ نے سی این این کو بھی فیک نیوز کہہ کر رنگے ہاتھوں پکڑے جانےکا طعنہ دیا ۔

امریکی صدر کے بیٹے ٹرمپ جونیر اور وکی لیکس کے تعلقات پر سی این این کی خبر غلط ثابت ہوئی تھی جس کی تصحیح کردی گئی ۔

سی این این پہلے ہی واضح کرچکا کہ ان کے صحافی نے ادارتی اصولوں پر عمل کیا اور ان کے خلاف کوئی انضباطی کارروائی نہیں ہوگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: