نیب ریفرنس؛اسحاق ڈارکے ضامن کی جائیداد ضبطگی کاحکم

اثاثہ جات ریفرنس میں زرضمنات جمع نہ کرانے پراسحاق ڈارکےضامن احمد علی قدوسی کی عدم پیشی پرعدالت نے جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا جبکہ پانچ کو اگلی پیشی پرطلب کرلیا گیا۔

اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈارکی ضمانت دینے والے احمد علی قدوسی کی اپنی جائیداد بھی خطرے میں پڑگئی۔ سابق وزیرخزانہ کی عدم پیشی پراحتساب عدالت نے ضامن کو پچاس لاکھ روپے زرضمانت جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

آج احمد علی قدوسی پیش نہ ہوئے تواحتساب عدالت نے نیب کو احمد علی قدوسی کی منقولہ جائیداد قرق کرکے 18 دسمبر تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

آج کی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ عظیم خان کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا جبکہ اسحق ڈار اور انکی فیملی کے 3 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کی گئیں۔ گواہ کے مطابق اسحق ڈار کا پہلا اکاؤنٹ اکتوبر 2001 سے اکتوبر 2012 ،دوسرا اکاؤنٹ اگست 2012 سے دسمبر2016 تکجبکہ تیسرا اکاؤنٹ جنوری 2017 سے اگست 2017 کے درمیان فعال رہا۔

استغاثہ کی جانب سے آئندہ سماعت پر نو گواہوں کو پیش کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صرف پانچ گواہوں کو اگلی سماعت پر پیشی کا سمن جاری کردیا گیا۔

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: