شوہر نے بیوی کو زندہ جلا ڈالا

اوکاڑہ میں شوہر جلاد بن گیا، دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو جلاکر قتل کر ڈالا، پولیس نے ملزم حنیف کو گرفتار کرلیا۔

اوکاڑہ میں شوہر نے سفاکی کی انتہاء کردی، دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر چالیس سالہ محمد حنیف نے پہلی بیوی رابعہ کو زندہ جلادیا۔

محمد حنیف نے چالیس سال کی عمر میں دوسرا بیاہ رچانے کا ارادہ کیا، تو پہلی بیوی دیوار بن گئی، شوہر کو 3 معصوم بچوں کے مستقبل کا سوچنے کا کہا لیکن اس نے ایک نہ سنی اور رابعہ کو مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لاہور ریفر کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی، پولیس نے ملزم حنیف کو گرفتار کرلیا، جس لڑکی سے شادی کا ارادہ کیا تھا اسے بھی شامل تفتیش کرلیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: