پاکستان نے ای پاسپورٹ کا اجراء کردیا

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے ای پاسپورٹ کا اجراءکر دیا ہے، جس سے بین الاقوامی دنیا میں اس کی ساکھ بحال ہو گی، اس سے قبل 2004ءمیں مشینری پاسپورٹ کا آغاز کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ای پاسپورٹ کے اجراءکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلہ میں سرکاری اور سفارتخانوں کو ای پاسپورٹ مارچ 2018ءمیں جاری کئے جائیں گے، اگست 2018ءمیں عام لوگوں کیلئے ای پاسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں سرکاری اور سفارتخانوں کو ای پاسپورٹ مارچ 2018ءمیں جاری کئے جائیں گے جبکہ اگست 2018ءمیں عام لوگوں کیلئے ای پاسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، ای پاسپورٹ ایک جدید ٹیکنالوجی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای پاسپورٹ سے پاسپورٹ کے غلط استعمال کا سدباب ہو گا اور لوگوں کو آسانی بھی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے دو سے تین سالوں کے دوران پاسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں جن میں آن لائن پاسپورٹ، موبائل پیمنٹ اور ایگزیکٹو پاسپورٹ شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: