مہنگائی کا طوفان ایک بار پھر بڑھنے لگا، ایل پی جی کی قیمت بھی آسمان تک جاپہنچی، حیدرآباد میں ایک ماہ کے دوران ایل پی جی 20 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی۔
ایک جانب حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے تو دوسری جانب ایل پی جی بھی مسلسل مہنگی ہورہی ہے، حیدر آباد میں ایک ماہ کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا۔