عمران خان نے آئندہ الیکشن میں میدان مارنے کا بھی عندیہ دے دیا

: شہر قائد ایک بار پھر عمران خان کی سیاست کا محور بن گیا ہے،جہاں انہوں نے نہ صرف مخالفین کو باؤنسرز مارے بلکہ آئندہ الیکشن میں میدان مارنے کا بھی عندیہ دے دیا، کیا زرداری، کیا نوازشریف، کیا ایم کیو ایم کپتان نے سب کو آڑے ہاتھوں لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قائد آباد میں ممبر سازی مہم کا آغاز کیا اور کراچی کے مسائل کی سب سے بڑی وجہ بھی بتادی، کہا کہ کہ کراچی کے سارے مسائل بلدیاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے ہیں۔

عمران خان نے کورنگی کاٹی میں تاجروں سے ملاقات کی اورکرپشن کو ملک کے لیے کینسر قرار دے دیا۔کپتان پارٹی رہنما فردوس شمیم نقوی کے گھر بھی گئے زرداری کا شاگرد بننے کے لیے کیا کرنا پڑے گا یہ بھی بتادیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی میں جلسہ الیکشن کے وقت کریں گے اور بتائیں گے کہ کراچی کی سب سے بڑی جماعت کس کی ہے۔

عمران خان حلیم عادل شیخ کے گھر بھی گئے جہاں انہوں نے ان کے سسر کے انتقال پر تعزیت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: