فیصل آباد جیل سےجعلی کاغذات پرقیدیوں کی رہائی کا انکشاف

فیصل آباد کی سینٹرل جیل سے سنگین مقدمات میں ملوث قیدیوں کی رشوت اور جعلی کاغذات پر رہائی کا انکشاف ہوا ہے۔ رہائی میں جیل سپرنٹنڈنٹ اور عملہ ملوث ہے۔ ہوم ڈپارٹمنٹ نے تفصیلی انکوائری کا حکم جاری کر دیا۔
سینٹرل جیل سے نصر اللہ نامی منشیات کے قیدی کی قبل از وقت رہائی کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہےکہ جیل سےکئی قیدیوں کو مبینہ رشوت ، ریکارڈ میں ہیرپھیر اور جعلی کاغذات بنا کر رہا کیا گیا ہے۔
قیدی نصر اللہ کی رہائی کیلئے 15 لاکھ روپے رشوت لی گئی اور جعلی تعلیمی اسناد بنا کر سزا معافی کے قانون کا فائدہ اٹھایا گیا۔
ہوم ڈپارٹمنٹ نے ڈی آئی جی پریزنز لاہور ریجن مبشر احمد کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے دو ماہ میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق مزید 6 ایسے قیدیوں کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے جنہیں قبل از وقت رہا کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: