بر طانیہ، کیرولین طوفان کے بعد برف باری کی وارننگ

برطانیہ کے بہت سے حصوں میں رات بھر برف باری کے بعد ماہرین موسیمیات نے سڑک، ریل اور فضائی سفر کے دوران تعطل کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مسلسل اور انتہائی برف باری سے اسکاٹ لینڈ کے مختلف حصے، شمالی آئر لینڈ اور شمالی انگلینڈ متاثر ہورہے ہیں۔

شمالی اسکاٹ لینڈ، شمالی آئر لینڈ، ویسٹ مڈ لینڈز اور نارتھ ویلز میں10سے20سینٹی میٹر برف باری ہوسکتی ہے۔ برف باری اور سڑکوں و دیگر علاقوں میں برف جمع ہونے پر محکمہ موسمیات نے محتاط رہنے کیلئے ’زرد‘ وارننگ جاری کی ہے۔ محکمے کا کہناہے کہ برطانیہ بھر اور دیگر متاثرہ حصوں میں 2.5سینٹی میٹر تک برف پڑ سکتی ہے۔

ہفتے کے لیے شمال مشرقی اسکاٹ لینڈ میں بہت زیادہ برف باری کی پیشگوئی ہے۔ قبل ازیں جمعرات کو طوفان کے باعث90میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز رفتار ہوائیں چلیں۔

جبکہ اسکاٹ لینڈ میں درجنوں اسکولز بند کر دئیے گئے، طوفانی ہوائوں کے باعث تقریباً پانچ سو مکانات بجلی سے محروم ہوگئے۔ بحالی کی ٹیمیں مرمتی کام میں مصروف ہیں۔

ماہر موسمیات کا کہنا تھا کہ رات کے دوران طوفان کے نتیجے میں تیز رفتار ہوائیں چلنے کے باوجود حالات قابو میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات نے قبل ازیں پیشگوئی کی تھی کہ بعض دیہی علاقوں سے برف باری کے باعث رابطہ منقطع ہوسکتا ہے تاہم اس کا اب کہنا ہے کہ طوفان کیرولین کی تیز رفتار ہوائوں نے فن لینڈ،ا سکاٹ لینڈ کے شمال مشرق کے دور دراز علاقوں اور شمالی جزائر کو متاثر کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: