شاعر اکرم باجوہ نعتیہ مجموعہ سیرت ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

بورے والا سے تعلق رکھنے والے اردو اور پنجابی کے شاعر اکرم باجوہ کی کتاب “قلم سے روشنی پھوٹے” کے لیے وزارت مذہبی امور پنجاب کی جانب سے سیرت ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے

.کتاب میں آقائے دو جہاں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اکرم باجوہ نے الفاظ کو خوبصورت پیرائے میں اشعار کی شکل دی ہے. ان کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے وزارت مذہبی امور پنجاب ک جانب سے کتاب کو سیرت ایوارڈ سے نوازا گیا ہے.

 

شاعر اکرم باجوہ کی تصنیفات میں “جھات فجر دی”,”اکھ دا جنگل” اور ملی نغموں کا مجموعہ “تکبیر کا رنگ للکار ہوا” بے حد نمایاں ہیں. وہ دس کتابوں کے مصنف ہیں. ان کی پنجابی اور اردو کی کتابوں پر مختلف جامعات میں ایم فل کے لیے تحقیقی مقالے بھی لکھے جا چکے ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: